ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مبینہ عصمت دری معاملے میں دہلی پولیس سے تفصیلی معلومات کا انتظار:این آراے آئی

مبینہ عصمت دری معاملے میں دہلی پولیس سے تفصیلی معلومات کا انتظار:این آراے آئی

Sun, 04 Dec 2016 19:33:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی قومی رائفل یونین(این آراے آئی)نے ارجن ایوارڈ یافتہ شوٹر کے خلاف ساتھ شوٹر کی عصمت دری کی شکایت کوبدقسمتی واقعہ قرار دیا لیکن پولیس نے رپورٹ ملنے تک اس معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا۔این آراے آئی سیکرٹری راجیو بھاٹیہ نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں میڈیا میں آئی خبروں سے پتہ چلاہے۔ہمارا کوئی کوچ شامل نہیں ہے لیکن یہ بدقسمتی کی بات واقعہ ہے. آگے کی کارروائی پر فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیں دہلی پولیس سے تفصیلی معلومات کاانتظارہے۔قومی سطح کی خاتون شوٹر نے چانکیہ پوری پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی جس کے بعد شوٹر کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا۔متاثرہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ وہ اولمپین ملزم کو گزشتہ دو سال سے جانتی ہے اور وہ بھارتی کھیل اتھارٹی کی فائرنگ رینج میں قومی چیمپئن شپ کی ٹریننگ کے دوران ملے تھے۔


Share: